سعودی ولی عہد سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا رابطہ

Apr 12, 2023 | 20:47:PM
سعودی ولی عہد سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے  فون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے ایران، سعودی عرب تعلقات کی بحالی، یمن جنگ کے خاتمے کے اقدامات اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔