معروف بھارتی اداکارہ فلم کی ریلیز سے قبل آواز کھو بیٹھیں

Apr 12, 2023 | 20:08:PM
معروف بھارتی اداکارہ فلم کی ریلیز سے قبل آواز کھو بیٹھیں
سورس: @instagram/samantharuthprabhuoffl
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل سخت بیمار ، آواز بھی کھو بیٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق   تیلگو فلم ڈائریکٹر گناسیکر نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے  انکشاف کیا ہے کہ سمانتھا رتھ پربھو انتہائی بیمار ہو گئی ہیں جس لیے وہ فلم کے پروموشنز میں شریک نہیں ہو پا رہی ہیں،انہوں نے بتایا  کہ "لگاتار کھانسی اور بخار کے باعث سمانتھا بولنے سے قاصر ہیں اور ممکنہ طور پر فلم کی سکریننگ میں بھی شریک نہیں ہو پائیں گی،گناسیکر نے بتایا کہ اداکارہ سمانتھا اس وقت اپنے گھر پر ہیں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے"۔

دوسری جانب سمانتھا رتھ پربھو نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی بیماری اور اپنی نئی فلم شکنتلام میں شرکت کیلئے دعوت دی، اداکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس پورے ہفتے آپ کے درمیان اپنی فلم کی تشہیر کرنے اور آپ کی محبت میں ڈوب کر بہت پرجوش تھی،بدقسمتی سے مصروف شیڈولز اور پروموشنز نے اس کا نقصان اٹھایا ہے،اور میں بخاری  میں مبتلا ہوں اور اپنی آواز کھو بیٹھا ہوں".

اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو  کہا کہ " براہ کرم آج شام  (ایم ایل آر آئی ٹی ) کے سالانہ دن کی تقریب میں "شکنتلام" کی ٹیم میں شامل ہوں، آپ کو یاد کریں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ سمانتھا آٹوامیون کنڈیشن میوسیٹس (Myositis) کا شکار ہو گئی تھیں جبکہ انہیں اداکار ناگا چیتنیا سے علیحدگی کے بعد نجی زندگی میں بھی تبدیلیوں کا سامنا رہا ہے, جبکہ دو روز قبل  انہوں نے  اپنے ایک مداح کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ "ان کی اور عینک کی پکی دوستی ہو گئی ہے"، یعنی وہ کچھ عرصہ عینک کے ساتھ نظر آئیں گی۔اداکارہ سمانتھا نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ  "تیز روشنی کے باعث ان کی آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہے"۔