پاکستان بار کونسل نے ملکی عدم استحکام پر آل پاکستان وکلاء کانفرنس بلا لی

Apr 12, 2023 | 17:57:PM
 پاکستان بار کونسل نے ملکی عدم استحکام پر آل پاکستان وکلاء کانفرنس بلا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک میں جاری سیاسی و آئینی عدم استحکام پر پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کے  وکلاکو  کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں وکلا کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آل پاکستان وکلا کانفرنس 17 اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں  منعقد کی جائے گی ، پاکستان بار کی جانب سے سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو وکلاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی، آئینی بحران اور اداروں کی محاذ آرائی کے معاملے پر آل پاکستان لائرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے، سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ کو مزید طول نہیں دیا جا سکتا، پاکستان بار کونسل کے مطابق موجودہ حالات کی وجہ سے سپریم کورٹ اور ملکی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے، کانفرنس میں عوام کی خاطر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔