عیدسےپہلے عید!!سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی

Apr 12, 2023 | 12:47:PM
عیدسےپہلے عید!!سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)عیدسےپہلے عید،سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی،وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اس سلسلے میں مشاورت ہوئی جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلےاس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ضرور پڑھیں :مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا
اعلامیے کے مطابق ماہانہ پینشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔