جنو بی افریقا نے حساب چکا دیا۔۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

Apr 12, 2021 | 21:47:PM
جنو بی افریقا نے حساب چکا دیا۔۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، جس کے بعد 4 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنزکا ہدف دیا تھا، جنوبی افریقہ ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مار کرم نے 30 گیندوں پر 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقی کپتان ہینرچ کلاسن نے 36 رنز بنائے۔ عثمان قادر نے 2، حسن علی اور محمد حسنین نے ایک،ایک وکٹ لی۔
یا د رہے کہ کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابراعظم 50 اور محمد حفیظ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے،حسن علی اور حیدر علی نے 12، 12 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کے جارج لینڈا اور لیزا ڈولیمز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی اور سیسانڈا ماگالا نے ایک ایک کھلاڑی کو میدا ن سے با ہر کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اچھے اور برے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ،ثانیہ مرزا