اچھے اور برے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ،ثانیہ مرزا 

Apr 12, 2021 | 20:19:PM
 اچھے اور برے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ،ثانیہ مرزا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں بھی اپنے شوہر کو پریشان کرتی رہیں گی۔ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ گزارے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے اچھے اور برے  وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں آپ کو آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹی اور داماد کو شادی کی 11ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

بہ بھی پڑھیں: مذہبی جماعت کا احتجاج ۔۔ حالات کشیدہ۔۔سڑکیں بلاک۔۔دھرنے کی تیاریاں