ترسیلات زر مسلسل 10 ویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں : وزیراعظم

Apr 12, 2021 | 09:52:AM
وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بے مثال ہے، مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے پیغام  میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائی گئیں، مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔