اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ حماس پر اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کا مستقبل مزید تاریک کر دیا ہے اور اب ان کی رہائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے بزدلانہ حملے، وزیراعظم اظہار یکجہتی کیلئے قطر پہنچ گئے
حماس کے مطابق اس حملے میں تنظیم کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اور دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے جبکہ مرکزی قیادت محفوظ رہی۔ قطر کی وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی کہ حملے میں ایک سکیورٹی افسر شہید اور ایک زخمی ہوا۔