وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں دوحا پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اورپاکستان کی جانب سے قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔
دوحا میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی حملے پر قطر کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیااور کہاکہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔
قبل ازیں قطر میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کے بزدلانہ فضائی حملے کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچے تو قطر کے نائب وزیراعظم و وزیرمملکت دفاع نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کادورہ قطر کی سلامتی اورخودمختاری کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا عکاس ہے، یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب میں سیلاب سےمتعدد بستیاں زیر آب، ہزاروں گھر،فصلیں تباہ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی آج دوحا پہنچیں گے جبکہ اردن کے ولی عہد پہلے ہی قطر میں موجود ہیں۔