قرض میں ڈوبی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں: گنڈا پور

Sep 11, 2025 | 09:55:AM
قرض میں ڈوبی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں: گنڈا پور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قرض میں ڈوبی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیشنل انٹرسٹ کیلئے پوری قوم کو داؤ پر لگایا۔

 قوانین پر عملدرآمد ہونے سے ہی مسائل کا حل ہوگا،علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا کام عوام کی ذمہ داری کو نبھانا ہے۔

 ایک وقت آئے گا جب مسائل حل ہو جائیں گے اور صرف قانون سازی ہو گی، بدقسمتی سے ہم اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھا سکے۔

مزید پڑھیں:قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو وقار، شناخت اور خودداری دی: صدر، وزیراعظم