عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل کی بنی گالہ میں ملاقات 

Sep 11, 2022 | 21:55:PM
تحریک انصاف، چیئرمین، عمران خان، سابق خاتون امریکی سفارتکار، رابن رافیل کی ملاقات،
کیپشن: عمران خان، رابن رافیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل نے ملاقات کی، عمران خان نے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ سابق امریکی خاتون سفارتکار رابن رافیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کی، بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے ۔
رابن رافیل سابق سفارتکار، سی آئی اے تجزیہ کار اور لابسٹ ہیں ،رابن رافیل 1993 میں نائب وزیرخارجہ جنوب و وسط ایشیائی امور تھیں ۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے فوادچودھری بھی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے مل چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رﺅف ٹی 20 انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر بن گئے