پشاوررنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ، اسٹیج اداکارہ منیبہ شاہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانا مچنی گیٹ کی حدود رنگ روڈ پیش آیا جہاں ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر ویڈیو بناکر شہریوں میں خوف پھیلانے والا ٹک ٹاکر گرفتار