اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

Oct 11, 2025 | 18:29:PM
اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں دوبارہ سے تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کراچی میں ڈینگی کے 550 کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کارروائیاں بھی جاری ہیں،  تین سو اکسٹھ  گھروں میں اسپرے اور دو سو ستر  مقامات پر فوگنگ کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے چودہ اور شہری علاقوں سے ڈینگی کے بارہ مریض سامنے آئے۔

 متاثرہ افراد میں سے 17 کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا، شہر بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مؤثر کارروائیاں بھی جاری ہیں، اب تک انسداد ڈینگی ٹیمز کی جانب سے شہر بھر میں اکیس ہزار سینتیس مقامات کی چیکنگ مکمل ہو چکی۔

تین سو اکسٹھ  گھروں میں اسپرے اور دو سو ستر  مقامات پر فوگنگ کی گئی، ضلعی انتظامیہ نے تمام یونین کونسلز میں انسداد ڈینگی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں  ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے،  رواں سال کے دوران ملیریا کے 2ہزار 928 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی بخار کے5 سو 55 کیسز رپورٹ ہوئے،  سب سے زیادہ ملیریا کے کیسز ضلع ملیر میں رپورٹ ہوئے،  ملیر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد8 سو 18ہے ۔

کورنگی میں ملیریا کیسز کی تعداد521 ہے،  سائوتھ میں ملیریا کیسز کی تعداد 4 سو 98 ہے، رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 5 سو 55 ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  ضلع ایسٹ میں ڈینگی کیس کیسز کی تعداد 134 ہے،ضلع سینٹرل میں ڈینگی کیسز کی تعداد 115 ہے،  ضلع سائوتھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد  97 ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مصنوعی ذہانت کو ملکی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہئے:وزیراعظم