اہلیہ کیساتھ کوئی اختلاف نہیں، خاتون کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی: رجب بٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان اور اپنے درمیان کسی طرح کے تنازع اور کشیدگی کی خبروں کو یکسر مسترد کوتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی اچھی گزر رہی ہے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف اختلافات کی خبریں چلائی گئیں۔
رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اہلیہ سے اختلافات سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران رجٹ بٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور اہلیہ ایمان بٹ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، ان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ کئی ماہ سے ملے تک نہیں، ان کے والدین اور دوسرے اہل خانہ میڈیا اور مداحوں سے واقف ہیں، انہیں گھر میں ہر وقت رش لگے رہنے کا اندازہ ہے لیکن ان کی اہلیہ اس بات کی عادی نہیں اس لیے انہیں کچھ مسئلہ ضرور ہے۔
رجب بٹ نے کہاکہ لوگوں کے مستقبل کے دعوے کرنے والی نجومی خاتون نے تو ان کی طلاق کی پیش گوئی کردی تھی لیکن خدا کے شکر سے ایسا نہ ہوا، خاتون نجومی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی ہوگی اور ان کی بھی یہی خواہش تھی لیکن ان کے ہاں بیٹا ہوا اور مستقبل بتانے والی خاتون غلط ثابت ہوئیں،خدا کے علاوہ کسی انسان کو کسی دوسرے انسان کے مستقبل سے متعلق کچھ پتا نہیں، مستقبل کا حال صرف خدا ہی جانتا ہے۔
رجب بٹ نے مزید کہا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان کسی طرح کی کوئی غلط فہمی نہیں، صرف یوٹیوبرز، پوڈکاسٹرز اور دوسرے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلائیں،انہوں نے اپنے حوالے سے الزامات آنے کے وقت ہی اہلیہ کو بٹھا کر سمجھایا تھا اور یقین دلایا تھا کہ یہ سب ان کے خلاف سازش ہے، جس کے بعد ان کے درمیان کسی طرح کی کوئی غلط فہمی نہ رہی۔
یہ بھی پڑھیں:ہارڈک پانڈیا کی ماڈل مہیکا شرما سے تعلق کی تصدیق ، سابقہ اہلیہ کا ردعمل بھی وائرل
خیال رہے کہ رجب بٹ کے ہاں ستمبر 2025 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے ایمان بٹ سے دسمبر 2024 میں شادی کی تھی۔