کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے 2 ممبرز عہدوں سے ہٹا دیے گئے

Oct 11, 2022 | 16:29:PM
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے 2 ممبرز عہدوں سے ہٹا دیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک، اسلام آباد) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایڈوائزر سی ڈی اے بورڈ شکیل اصغر اور ممبر سٹیٹ سی ڈی اے بورڈ نوید الٰہی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

شکیل اصغر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں جبکہ نوید الہیٰ پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق شکیل اصغر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نوید الٰہی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔