کراچی: پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب

Oct 11, 2022 | 09:33:AM
کراچی: پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس نے بلوچ کالونی کے قریب عمارت پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرالیا۔

مغوی کو 5 لاکھ روپےکی مبینہ چوری کے الزام میں نجی کمپنی انتظامیہ نے حبس بےجا میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس نے کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر کی تلاش جاری ہے۔

نجی کمپنی انتظامیہ نے دفتر میں چپڑاسی کی نوکری کرنے والے نوجوان کو 3 اکتوبر سے زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان پر کیے جانے والے تشدد کی ویڈیو بنائی جا رہی تھی۔

نوجوان پر تشدد کی ویڈیو والدین کو بھیج کر رقم منگوائی جانی تھی۔

پولیس نے بازیاب کرائے گئے نوجوان کو تھانے منتقل کر دیا ہے۔