بیٹے کی پریشانی۔۔شاہ رخ  غم میں مبتلا۔۔اہم خبر سامنے آ گئی

Oct 11, 2021 | 13:46:PM
بھارتی میڈیا،بالی وڈ کنگ، آریان خان،ضمانت ممبئی،عدالت
کیپشن:  منشیات کیس میں  آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان پریشانی میں مبتلا ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)منشیات کیس میں بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان انتہائی پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے،شاہ رخ کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سپر سٹار خود کو بہت پرسکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں، اداکار کے دوست نے مزید بتایا کہ جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے، نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔

 شاہ رخ کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت منظور ہوجائے گی اور وہ گھر لوٹ آئے گا جبکہ اداکار نے پیر سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرنا تھا لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی جس کے باعث اداکار نے اپنے کام کو ملتوی کردیا۔

خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ گزشتہ 4 برس سے منشیات لینے کے عادی ہیں اور پولیس نے بھی آریان خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 68 سالہ شخص34 سالہ خاتون کے پیار میں پاگل۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل