بلند عمارت سے خودکشی کیلئے چھلانگ لگا دی۔۔پھر کیا ہوا۔۔ویڈیو وائرل

Oct 11, 2021 | 12:12:PM
خودکشی، نوجران، امریکا
کیپشن: خودکشی کرنیوالا نوجوان زمیں پر گرا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست نیوجرسی میں ایک شخص نے خودکشی کیلئے ایک بلند عمارت کا انتحاب کیا اور بلڈنگ کی نویں منزل سے چھلانگ لگا دی، تاہم وہ سڑک پر کھڑی ایک گاڑی کی چھت پر گر گیا جس وہ مرنے سے بچ گیا۔ اس واقعے کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نیو جرسی ریاست میں ایک شخص صبح 10 بج کر 20 منٹ پرعمارت کی نویں منزل سے کود گیا مگر خوش قسمتی سے وہ نیچے سڑک پر کھڑی بی ایم ڈبلیو  کار پر آ گرا۔ انگریزی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 31سالہ نوجوان نے’جرسی سٹی‘ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگائی، خالی عمارت سے  کودنے کے بعد ایک کار پر گر کر زخمی ہوا۔  اس چہرے اور جسم پر  خون کے نشانات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نے وہاں راہ گیروں سے پوچھا کہ یہاں کیا ہوا؟۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خود کشی کے اس واقعے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار کوبری طرح نقصان پہنچا۔۔ نوجوان کے گرنے کی آواز سن کر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ کچھ لوگ اس واقعے کو دیکھنے کے لیے سڑک کی طرف دوڑے۔ماسک لگا کر خود کشی کرنے کیلئے چھلانگ لگانے والا  نوجوان جب  کار پرگرا تو کچھ راہگیر اس کے پاس آئے اور اسے سڑک کے کنارے بٹھانے اور اس کی مدد کی کوشش کی تو وہ چلا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ’مجھے اکیلا چھوڑ دو مجھے مرنے دو‘۔موقع پر موجود ایک راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: چالاکی کام نہ آئی۔۔۔ ملزمCCTV کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی