چالاکی کام نہ آئی۔۔۔ ملزمCCTV کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

Oct 11, 2021 | 10:25:AM
کار، آگ، سعودی عرب
کیپشن: کار سے آگ بھڑک رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مسجد میں نماز کیلئے گئے  ایک نوجوان  کی گاڑی کو آگ  لگانے والے شخص کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا لیا گیا۔ 

لےالعریبہ اردو کی ویب  رپورٹ  کے مطابق  ایک شخص نےالصبیا  جازان روڈ پر کوبری الظبیہ کے مقام پر ایک کار کوآگ لگائی اور خود فرار ہوگیا۔ یہ کار ایک نوجوان کی تھی جو وہاں پرموجود مسجد میں نماز ادا کررہا تھا۔خفیہ کیمروں میں کار کوآگ لگانے کا واقعہ محفوظ ہوگیا جن کی مدد سے اس واقعے میں ملوث شخص کی شناخت کرکےاسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مسجد کے باہر کھڑی کار کوآتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگا رہا ہے، وہ آگ لگا کر وہاں سے فرار ہوگیا تاہم سی سی ٹی وی کیمروں نے اس کی نشاندہی کردی۔ الصبیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔جازان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صبیا میں سیکیورٹی حکام نے کار کوآگ لگانے والے شخص کی نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی عمر40 سال بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے آج سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ  کھل گئے