تعلیمی ادارے آج سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ  کھل گئے

Oct 11, 2021 | 09:12:AM
سکولز، کالجز، مکمل، حاضری
کیپشن: سکول کے بچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آج سے  تمام تعلیمی اداروں میں100 فیصد حاضری کے ساتھ  کلاسز  شروع۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور  سمیت پورے ملک میں آج سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ  سکولز اور کالجز میں پڑھائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ این سی او سی نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 6 دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے پہلےتعلیمی اداروں میں حاضری 50 فیصد تھی۔ کرونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام یونیورسٹیز میں کورونا  ویکسی نیشن سینٹر قائم  کئے جائیں۔  یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 28افراد جاں بحق، 2 ہزار473مریضوں  کی حالت تشویشناک