گندم خریداری بحران ؛وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں کو ریلیف دینے پر غور

May 04, 2024 | 19:11:PM
گندم خریداری بحران ؛وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں کو ریلیف دینے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) گندم خریداری بحران پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خریداری بحران سے نکلنے اور کسانوں کو ریلیف دینے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ماڈل ٹاؤن میں واقع وزیر اعظم ہاؤس میں گندم خریداری بحران کے حولے سے اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی،اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر رانا تنویر کے علاوہ  ایم ڈی پاسکو عماد نذیر احمد اور سیکرٹری فوڈ معظم اقبال بھی شامل تھے،اجلاس میں گندم خریداری کی بحران کے حل کے حوالے سے غور و خوض کیاگیا جبکہ کسانوں کی مشکلات حل کرنے اور ان کو ریلیف دینے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں گندم کے بحران کی رپورٹ نواز شریف کو پیش کریں گے ، علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی ازسر نو تنظیم سازی بھی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے گذشتہ روز پنجاب میں گندم کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں : چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کا معاملہ ، پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی