ضمنی الیکشن کا شور، مانیٹرنگ کنٹرول روم کو متعدد شکایات موصول

Apr 21, 2024 | 15:39:PM
 ضمنی الیکشن کا شور، مانیٹرنگ کنٹرول روم کو متعدد شکایات موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ، الیکشن کمیشن میں قائم مانیٹرنگ کنٹرول روم کو متعدد شکایات موصول ہوگئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں قائم مانیٹرنگ کنٹرو ل روم کو 10 شکایات موصول ہوئے، شکایات  پولنگ میں تاخیر اور لڑائی جھگڑے سے متعلق رپورٹ ہوئیں،حکام کے مطابق کنڑول روم  میں ووٹرز کے رابطہ اور شکایات درج کرانے کی سہولت موجود ہیں، تمام شکایات کا بروقت ازالہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں 5 قومی اور 16 صوبائی نشستوں پر 191 امیدوار مدمقابل ہیں۔

 ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ساڑھے 25 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنی کونسل اتحاد کے سپورٹرز اور پریذائیڈنگ افسر میں ہاتھا پائی،وجہ کیا بنی؟ بڑے حلقے سے اہم خبر آ گئی