پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

Dec 13, 2024 | 17:51:PM
پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی
کیپشن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  کیلئے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی  گئی ،سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان،بابر اعظم،صائم ایوب،عثمان خان ،طیب طاہر،عرفان نیازی،عباس آفریدی،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دوسرا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق آج شب نو بجے کھیلا جائے گا ،میزبان جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ڈگری، نادرا کے ڈی جی ذوالفقار احمد برطرف