شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

May 04, 2024 | 20:44:PM
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے،آپریشن میں دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،علاقے سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا تیسری بار میئر لندن بن گیا