ن لیگی کے رہنما پرویزملک انتقال کرگئے

Oct 11, 2021 | 11:48:AM
 ن لیگی کے رہنما پرویزملک انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزملک انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما پرویز ملک کچھ دنوں سے علیل تھے۔   یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، پرویز ملک کو اکرم میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا تھا۔

 لیگی رہنما کی عمر 74 برس تھی۔ پرویز ملک 18 نومبر 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پرویز ملک 2017 سے 2018 تک کامرس اور ٹیکسٹائل کے وزیر رہے۔

پرویز ملک 5 مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا۔ اس کے بعد سال 2002، 2010، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔

چودھری برادران نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز ملک سلجھے ہوئے پارلیمنٹرین تھے، ہمارے ان کے ساتھ اچھے مراسم تھے۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مثبت سوچ کے حامل شخص تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کن شہروں میں بارش ہو گی۔۔محکمہ موسمیات نے بتا دیا