کن شہروں میں بارش ہو گی۔۔محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Oct 11, 2021 | 10:50:AM
کن شہروں میں بارش محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: تیزہوائوں کے ساتھ بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے، آندھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین میں آندھی، تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں آندھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں شام یا رات میں آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔
 خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
 شام یا رات کے دوران بنوں اورڈی آئی خان میں آندھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں کل موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا