اسحاق ڈار کاسعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

May 11, 2026 | 19:03:PM
اسحاق ڈار کاسعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک گفتگو  ہوئی،جس میں  علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مصروفیات کے تناظر میں اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سمیت میری ٹائم سکیورٹی کے تحفظ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیاں، اعلان ہو گیا