موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

May 11, 2026 | 17:00:PM
 موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق  سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی،  حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

 یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی 3 ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول 24 اگست کو کھلیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کیلئے 9 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے