اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کیلئے 9 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) اسلامی تحریک پاکستان(آئی ٹی پی) نے گلگت بلتستان کیلئے 9 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔
سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ کے مطابق گلگت 1 سے حسین ولی، گلگت 2 سے شاہ رئیس خان، گلگت 3 سے مشتاق احمد کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے،گلگت بی 4 نگر1 سے محمد ایوب، گلگت جی بی 5 نگر 2 سے پرنس قاسم علی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا،سکردو 2 سے نثار حسین سکردو 4 سے وزیر اعجاز حسین کو ٹکٹ جاری کردیا۔
سکردو 5 سے سید امجد علی جبکہ سکردو 6 سے راجہ اعظم خان اسلامی تحریک کے امیدوار نامزد کئے گئے۔
9 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین علامہ شبیر میثمی نے جاری کردیئے
پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جماعت اسے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،مسلم لیگ ن، استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلز پارٹی سے مذاکرات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت