تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیا کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کرم، پاراچنار، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو اور پشاور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ،چارسدہ، صوابی، خیبر، نوشہرہ، ہری پور، دیر، دروش اور شانگلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔
کوہستان، بونیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بری پور، کالام، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کشمیر، گلگت بلتستان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہےجبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
عوام خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اندر سے بدل چکا ہے ؟