ایران میں امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر ایک او ر شخص کو پھانسی

May 11, 2026 | 12:19:PM
ایران میں امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر ایک او ر شخص کو پھانسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے امریکہ اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے عرفان شکورزادہ نامی شخص کو سزائے موت  جو امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

میزان کے مطابق ایرفان شکورزادہ ایک سائنسی ادارے سے وابستہ تھا جو سیٹلائٹ سرگرمیوں میں کام کر رہا تھا، اور اس نے حساس و خفیہ سائنسی معلومات غیر ملکی خفیہ اداروں کو فراہم کیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ 29 سالہ ایرفان شکورزادہ، جو ایرو اسپیس انجینئرنگ کا گریجویٹ تھا، کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے زبردستی اعترافِ جرم کروایا گیا۔

تنظیم کے مطابق دورانِ حراست اس پر دباؤ ڈالا گیا، جبکہ ایرانی حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

مزید پڑھیں:ایران اور امریکہ کے درمیان ڈیل میں 5 بڑی رکاوٹیں؟جانیے کون سی ہیں