یومِ تشکر کی تقریب،معاون خصوصی راشد اقبال کی قیادت میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
کیپشن: لاہور؛ یومِ تشکر کی تقریب،معاون خصوصی راشد اقبال کی قیادت میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کی جانب سےپاکستانی افواج کے ہاتھوں دشمن کو دندان شکن شکست اور وطن عزیز کی بے مثال کامیابی پر اہل لاہور کے ہمراہ یوم تشکر کی تقریب منعقد کی گئی۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر اور ملک بھر میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات کاسلسلہ جاری ہے،لاہور میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کی جانب سےپاکستانی افواج سے اظہارِ یکجہتی کی ایک تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں افواج پاکستان کیلئے مزید کامیابیوں اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی،اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں رافیل کا ملبہ اٹھانے کی تصویر سامنے آگئی