پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ،2 اہلکار شہید ،3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ پر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکہ ہوا جس میں سب انسپکٹر سمیت 2اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود نزد مال مویشی منڈی برلب نہر پر پیش آیا جہاں پولیس موبائل گاڑی پر خود کش دھماکہ ہوا جس میں سب انسپکٹر سمیت 2اہلکار شہید جبکہ3زخمی ہو گئے ہیں،شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی لائق زادہ اور کانسٹیبل عالمزیب جبکہ زخمیوں میں انعام اللہ بیلٹ نمبر5613آئی ایچ سی ،مہتاب خان 381اور پولیس موبائل کاڈرائیور شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینس ودیگر گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورتین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کو اندازہ ہوگیا، پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا،شاہد آفریدی