بھارت کو اندازہ ہوگیا، پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا،شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ بھارت نے حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتے، بھارت کو اندازہ ہوگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑگیا۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر اور ملک بھر میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات کاسلسلہ جاری ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خوشیوں میں شریک ہوئے،سابق کپتان بڑی ریلی کے ساتھ ساحل پر پہنچ گئے، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی کس قسم کا آدمی کے یہ کسی بھی میدان میں بات کرنے کو تیار نہیں،لوگ پیار محبت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں پر وہ نہیں چاہتے،مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا،ان کے ابو نے کہا کہ امن سے رہو اب شاید امن آئے گا، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا،بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو شہید کیا،سویلین آبادی پر حملے کئے گئے لوگ شہید ہوئے،مسجد شہید کی گئی کئی معصوم شہید ہوئے،ہم امن پسند لوگ ہیں ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے،70 سے 80 ہزار لوگ ہمارے شہید ہوئے ہیں، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو ،مودی اب پاکستانی فوج سے مقابلہ کرے،نریندر مودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے،کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی،ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں ملا ہے،پاکستان کا ایک ایک بچہ پاک فوج کیساتھ ہے، میں اپنی فیملی اور دوستوں کی جانب سے پکا فوج کو مبارک باد پیش کرتا ہو ں۔
یہ بھی پڑھیں: اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا:گورنر سندھ