اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا:گورنر سندھ

May 11, 2025 | 19:31:PM
 اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا:گورنر سندھ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا،اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں وہ عزت بخشی،ہماری افواج نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار کو پاکستان ارطغل کا نام دے رہا ہوں،پوری قوم افواج پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری پوری قوم بے خوف اور بے فکر تھی،اس کی سب سے بڑی وجہ ہے عوام کا اعتماد اپنی فوج ہر تھا،گورنر ہاؤس اور اس کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے تھے، میں پچھلے ایک ہفتے سے لاہور میں تھا،میں واہگہ بارڈر گیا اپنے نوجوان کا ولولہ اپنی آنکھوں سے دیکھتا۔

 گورنر سندھ  نے کہا کہ میں تمام چیف آف سٹاف، آئی ایس آئی کے چیف کو تمام کور کمانڈرز کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت نے ہر معاملے پر پہل کی بھارت نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی میڈیا جو چاہے جھوٹ بولتا رہے،انٹرنیشنل میڈیا نے حقائق بتائیں کہ پاکستان نے پہل نہیں کی،پاکستان امن کا خواہاں ملک ہیں، میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انھوں نےکہا کہ میرے ساتھ آج تمام مائے موجود ہیں، کچھ مائے شہداء کی مائیں ہیں،انشاء اللّٰہ تعالیٰ پرسو میں ایوان صدر روڈ پر اظہار تشکر کرنے کا اعلان کرتا ہوں،میں ایک مرتبہ پھر اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میں کب سے کہے رہا تھا کہ مودی دہشت گرد ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ایک ہوگئی،پوری قوم ای حافظ عاصم منیر کے حق میں نعرے لگا رہی ہیں،ہمارے سپہ سالار نے دشمن کا بھرپور جواب دیا،بھارت کے 80 ملین کے بجٹ پر پانی پھیر دیا۔

گورنر سندھ  نے کہا کہ بھارت میں رہنے والا سکھ بھی مودی سرکار سے پریشان ہیں، مودی اپنے شیطان سوچ میں گڑک ہوگیا،میں اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں،میں اپنی فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے تو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ بھارت کی فورس کی ناکس ٹریننگ کہا سے ہوئی ہیں،ہماری رینجرز کے جوانوں نے جس طرح اپنے سینے چوڑے کیئے جو شہادت کا جزبہ رکھتے ہیں، آج کا مڈرز ڈے کا دن ہم اپنی ماؤ کے ساتھ منارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیصل آباد بورڈ کے امتحانات کل سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے