فیصل آباد بورڈ کے امتحانات کل سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے

May 11, 2025 | 19:08:PM
فیصل آباد بورڈ کے امتحانات کل سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمیر عظمت)فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام کل امتحانات پہلے سے جاری شدہ  شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

 کل میٹرک کے پریکٹیکل پہلے سے جاری شدہ رول نمبرسلپس کے مطابق ہوں گے، انٹرمیڈیٹ پارٹ اول کے پیپر بھی معمول کے مطابق ہوں گے۔

 کنٹرولر تعلیمی بورڈ کے مطابق 7 اور 9 مئی کو  ملتوی ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکلز کا  شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ 

 کسی شکایت کی صورت میں طلبہ  تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر  رجوع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ختم، مذاکرات کی نئی پیشکش