روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ختم، مذاکرات کی نئی پیشکش

May 11, 2025 | 13:53:PM
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ختم، مذاکرات کی نئی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی ختم ہوگئی جس کے بعد روس نے مذاکرات کی نئی پیشکش کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے پر روسی صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی نئی پیشکش کردی ہے۔

روسی صدرپوٹن نے تجویز دی ہے کہ مذاکرات 15 مئی کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوں اور ان میں کوئی پیشگی شرط نہ رکھی جائے، روس مسئلے کا پُرامن حل چاہتا ہے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب دونوں فریق سنجیدگی سے بات چیت کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ مفاہمت کی طرف گامزن

ترک حکام نے بھی مذاکرات کی میزبانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک بار پھر روس یوکرین تنازع کے پُرامن حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں