اسلام آباد ہائیکورٹ :عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

May 11, 2025 | 14:04:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ :عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی  ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔

درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی، دررخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دائر کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:افواجِ پاکستان کے شیر دل سپوت پاکستانی ماؤں کی مثالی تربیت کا ثمر ہیں: گورنر سندھ

رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی، رجسٹرار آفس کی اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ پیرول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی طرف سے نہیں، جس شخص کی رہائی مانگی گئی اسے درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا۔

درخواست پر اعتراض لگایا کہ مجرم نیب کیس میں سزا یافتہ ہے، درخواست میں نیب کو بھی فریق نہیں بنایا، درخواست میں بنائے گئے فریقین کا مکمل ایڈریس بھی درج نہیں۔