پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایاجارہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
شفقت،خلوص،صبر اور قربانی سے بھری اس ہستی کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے1911ء میں امریکا کی ایک ریاست میں پہلی بار یہ دن منایا گیاتھا،یہ دن دنیاکے مختلف ممالک میں مختلف دنوں میں منایاجاتاہے،تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک میں یہ دن ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کومنایا جاتا ہے۔
یہ دن وہ موقع ہوتا ہے جب لوگ اپنی ماؤں کے لیے اپنی محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں،اس دن لوگ اپنی ماؤں کو یہ احساس دلا سکتے ہیں کہ وہ ان کے لیے ہمیشہ اہم تھیں اور رہیں گی اور وہ ان سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔
پاکستان میں اس دن کے حوالے سے لوگ دوطبقوں میں تقسیم نظرآتے ہیں، ایک وہ جو اس دن کو ماؤں کی عظمت کے لئے اہم قراردیتاہے جبکہ دوسرے طبقے کا کہنا ہے کہ ماؤں سے محبت کے اظہارکیلئے ایک دن مختص کردیناکافی نہیں کیونکہ ماں جیسی عظیم ہستی ہمیشہ محبت وتکریم کے لائق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں:محسن نقوی
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ والدین ایک سائے کی طرح ہیں جن کی ٹھنڈک کا احساس اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک یہ سایہ سر پر موجود رہتا ہے، جونہی یہ سایہ اٹھ جاتا ہے تب پتہ چلتاہے کہ ہم کیا کھو بیٹھے ہیں،دنیا کا ہر رشتہ انسان کا ساتھ چھوڑ دے تب بھی ماں آخری دم تک اپنی اولاد کی فکر نہیں چھوڑتی،یہ ایک واحد انسانی رشتہ ہے جو بالکل بے غرض ہے۔