تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں:محسن نقوی
اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں یہ والدہ محترمہ کی دعاؤں سے ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے۔
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا،ماں سے محبت گود سے لے کر تاقیامت ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ سب سے پیارا اور مٹھاس سے بھرا لفظ ماں ہے ،پیار، خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے،سچے جذبوں سے عبارت ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں،ماں کی گود میں گزرے حسین ترین لمحات دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوتے۔
محسن نقوی نے مزیدکہاکہ ماں کی دعا انسان کو فرش سے عرش تک لے جاتی ہے،اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں، یہ سب والدہ محترمہ کی دعاؤں سے ہے،کامل یقین ہے کہ والدہ مرحومہ کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر، ریلیاں، نعرے اور جشن
محسن نقوی نے کہاکہ میں تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں،وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کی ماؤں کو بھی سلیوٹ پیش کرتا ہوں،دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے ۔