جنوبی ایشیا میں پائیدارقیام امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط، ڈاکٹر فیصل 

May 11, 2025 | 10:37:AM
جنوبی ایشیا میں پائیدارقیام امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط، ڈاکٹر فیصل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔

ڈاکٹر فیصل  نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت قیادت پر فخر ہے،جنگ بندی نہ ہوتی توتباہی ہوتی،ڈونلڈٹرمپ

ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا بھارت نہ صرف مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں سے انکار کر رہا ہے بلکہ سندھ طاس معاہدے کو بھی تسلیم نہیں کرتا،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی ترک کرنا ہوگی۔