وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیاجائےگا،درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

May 11, 2025 | 10:00:AM
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیاجائےگا،درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے اورحکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے،اس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

وفاقی بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری کی صورت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو براہ راست ریلیف مل سکتا ہے۔