ملک کا موسم کیسا  رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی 

May 11, 2025 | 09:17:AM
 ملک کا موسم کیسا  رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ    ملک بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کا موسم ابر آلود رہے گا اور سورج بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کرتا رہے گا، تاہم گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان کم ہے، اور آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا اہم اعلان۔۔۔۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خشک موسم کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔

 اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات   کے مطابق کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔