حیدرآباد : ریلوے ٹریک کے قریب کریکر دھماکا

May 11, 2024 | 09:42:AM
حیدرآباد کےعلاقے کچا قلعہ مکی شاہ روڈ سے متصل ریلوے ٹریک کے قریب کریکر دھماکا ہوا تاہم دھماکے میں ریلوے ٹریک محفوظ رہا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن) حیدرآباد کےعلاقے کچا قلعہ مکی شاہ روڈ سے متصل ریلوے ٹریک کے قریب کریکر دھماکا ہوا تاہم دھماکے میں ریلوے ٹریک محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہینڈکریکر کا تھا، معمولی نوعیت کا کریکر ریلوے ٹریک کے پاس پھٹا،جس سے ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور سی ٹی ڈی حکام جائے واقعہ پر پہنچ گئے تھے، شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان اور جاپان آج مدمقابل

ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں  پر روک دیا گیا تھا تاہم بی ڈی ایس عملے کی جانب سے ٹریک کو کلیئر قرار دینے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حالیہ دھماکا ایک کالعدم قوم پرست جماعت کے کارکنوں کی گرفتاری کا ردعمل بھی ہوسکتا ہے تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تفتش جاری ہے۔