بلوچستان کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان اور اس کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کا موسم گرم رہنے کا امکان
پشین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔