پونے تین سال حکومت کر کے ٹی وی پر مسائل بتانا ناکامی کا اعتراف ہے۔۔پیپلز پارٹی

May 11, 2021 | 20:51:PM
پونے تین سال حکومت کر کے ٹی وی پر مسائل بتانا ناکامی کا اعتراف ہے۔۔پیپلز پارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج اعتراف کر لیا کہ ان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے پونے تین سال بعد ڈھائی گھنٹے ٹی وی پر بیٹھ کر قوم کو مسائل بتائے۔
 وزیراعظم کی عوام سے ٹیلی فونک گفتگوپر رد عمل دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ مسائل کا رونا رونے سے ثابت ہو گیا کہ کٹھ پتلی ٹولا ناکام ہو گیا ہے اب یہ کسی نعرے اور بہانے کی شکل میں اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتا ۔
انہوں نے کہا لوگ عمران خان کے پاس مسائل لے کر آتے ہیں اور وہ اپنا رونا رونے بیٹھ جاتے ہیں ۔ آج تو عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر بھی ناکامی کا کھلا اعتراف کیا ہے،اب جو جو اس حکومت کو سہارا دے رہے ہیں وہ بھی قوم کے مجرم ہو نگے۔ مولابخش نے کہا کہ صدر زرداری نے پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت اپنے وزن سے گرے گی،اور اب یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔ یہ حکومت اپنی ناکامیوں کے وزن سے گر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر چلتے ہوئے اس حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔سا بق کر کٹر سلیم یو سف کی اداکارہ بیٹی کی بولڈ تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گر ما دیا