بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں ہوئی، سزا کیخلاف اپیل پر باضابطہ نوٹس جاری نہیں ہوا، سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔