بانی پی ٹی آئی کی شفاہسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

Mar 11, 2026 | 10:54:AM
بانی پی ٹی آئی کی شفاہسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔

درخواست گزار ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے وکیل عزیر بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے کچھ اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے مہلت دی جائے، عدالت نے اعتراضات دور کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

سماعت کے دوران جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اس نوعیت کی کتنی درخواستیں زیرِ التوا ہیں،عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ ایسے تمام زیرِ التوا کیسز کی رپورٹ فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:جوابی حملوں کا خوف،امریکا کا اسرائیل سے ایرانی تیل کے ذخائر پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ

اس موقع پر وکیل عزیر بھنڈاری نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس آئندہ ہفتے مقرر کر دیا جائے، ہم رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔