رجب بٹ کا ایمان اسد کی جذباتی سٹوری پر ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیاانفلوئنسر رجب بٹ کاایمان اسدکے بیان پر ردعمل آگیا۔
رجب بٹ کی شادی اور طلاق کا موضوع سوشل میڈیا پر گرم ہے،دو روز قبل یوٹیوبر نے ایک شو میں اپنی طلاق کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے اس رشتے کوختم کرنے کا اعلان کیا تھا کہ وہ اب اس رشتے کو بچانے کی کوشش نہیں کریں گے جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا باضابطہ قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا۔
ایمان اسد نے گزشتہ رات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جذباتی سٹوری شیئر کی جس میں طلاق کے کاغذات دکھاتے ہوئے بتایا کہ علیحدگی کے بعد وہ اور ان کا بیٹا کیوان مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ان کے اس بیان کے بعد معاملہ مزید زیر بحث آگیا۔
اس کے جواب میں رجب بٹ نے چند ویڈیوز جاری کیں جن میں انہوں نے کہا کہ وہ اس رشتے کو باوقار طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں، شادی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا ان کی غلطی تھی اور یہ مسائل قانونی طریقے سے حل ہونے چاہئیں تھے۔

رجب بٹ نے مزید کہا کہ اگر کوئی رشتہ درست طریقے سے نہیں چل رہا تو قانون اور مذہب دونوں ہی اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ اسے عزت کے ساتھ ختم کر دیا جائے،دونوں فریقوں نے سوشل میڈیا پر بات کر کے غلطی کی۔
انہوں نے ایمان اسد کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات کرنے کے بجائے براہ راست بات چیت کی جا سکتی تھی، مجھے یا میرے گھر والوں کو ایک میسیج ہی کردیا ہوتا تو بہتر رہتا،اس طرح کی پوسٹس سے صرف لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
????Rajab Butt threatens Iman (his wife) and Aun Shiekh (his wife’s brother) with a defamation case if they talk about this marriage on social media pic.twitter.com/RsAMOMO2Ht
— I b r a h e e m (@Ibraheeeeem92) March 10, 2026
رجب بٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب اپنی ذاتی زندگی یا طلاق کے معاملے پر مزید سوشل میڈیا پر بات نہیں کریں گے اور ایمان کی فیملی جسے چاہے انٹرویو دے یا ان کے خلاف بیانات دے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، شریعت کے مطابق پہلا نوٹس بھیجا جا چکا ہے اور باقی قانونی مراحل وقت کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا،تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد دونوں کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی خاطر معاملات کو آپس میں بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں۔