جعفر ایکسپریس حملہ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے بعد 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

Mar 11, 2025 | 14:52:PM
جعفر ایکسپریس حملہ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے بعد 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور+ اویس کیانی) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نےفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد جعفر ایکسپریس حملہ میں ملوث16دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں  سے باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔

بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع 

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں  سے باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے،بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہیں، سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری،زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج بولان پاس پر ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا، دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے،انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، دہشت گردوں نے معصوم مسافروں جن میں  اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہیں، کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

 سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے  بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے ،بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، پروپیگنڈا اور فیک نیوز  پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے  خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دیکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن  اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں،دہشت گرد بیرون ملک  اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے  میں ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا، دہشت گردوں کا معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کے ان دہشت گردوں کا  دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کے واقعہ  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معصوم مسافروں پر فائرنگ کرنے والے درندے  کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے فائرنگ سے  زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئےدعا۔

ریلوے حکام کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے اور مزید فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریل وہیں روک دی گئی ہے، ٹرین میں کم از کم 600 سے 700 مسافر سوار ہیں، کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم تصدیق کا عمل جاری ہے۔ڈی ایس ریلوے کے پی آر او کے مطابق تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سبی سے ایمبولینسز جائے وقوع روانہ کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال